آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلبگار ہے کوئی بھی چیز آپ کو بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کیلئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع پر استفادہ کرنے کوشش کی تو بہت حدتک پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعمیراتی بزنس کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے اپنے ان رشتہ داروں سے ہشیار رہیں جو آپ کے آشیانے کو جلا دینے سے دریغ نہ کریں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت کرنے والے احباب عجیب و غریب حالات سے دوچار ہو سکتے ہیں لہٰذا اپنے مزاج پر قابو رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں اور کسی سے بھی نہ الجھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جانے انجانے میں اگر آپ کسی کا دل دکھا چکے ہیں تو اس سے معافی مانگ لیجئے یہی بہتر ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان روشن ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اخراجات میں قدرے اضافہ ہو گا بہ سلسلہ کاروبار کوئی تبدیلی نہ کریں مشترکہ کاروبار نقصان کا موجب بن جائے گا نزدیکی سفر ہرگز نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تعلیمی معاملات حسب منشاء طے نہ ہو سکیں گے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعہ ہو سکتا ہے قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ ہو گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دوسروں کی کسی غلطی کاخمیازہ آپ کو بھگتنا پڑسکتا ہے سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے کسی مخالف سے آج صلح کا امکان ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لاکر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

رہائش میں تبدیلی کا منصوبہ اگر آپ بنا چکے ہیں عمل درآمد کرنے کیلئے آج کا دن موافق ثابت ہو گا کاروباری معاملات میں جلد بازی ہرگز نہ کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گھریلو حالات پر سکون رہیں گے اپنے اس دوست سے ہشیار رہیں جو بظاہر تو آپکی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے لیکن درپردہ آپ کو غلط راستوں پر چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے ارد گرد نظر رکھیں تاکہ کوئی آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JZmsuG4
Previous Post Next Post

Contact Form