بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے، دیربالا پہنچنے والی بھارتی لڑکی

واڑی: فیس بُک دوست سے ملنے دیربالا آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہے، بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے۔ 

انجو نے کہا کہ لیگل ویزے پرپرآئی ہوں، تین سال سے کوشش جاری تھی یہاں میں محفوظ اور خوش ہوں، نصراللہ اور ان کے گھر والوں نے میری توقع سے زیادہ عزت دی، ایڈین میڈیا میرے گھر والوں کو پریشان نہ کریں میں جلد واپس بھارت آجاؤں گی۔

ادھر نصراللہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو کے ساتھ ان کے مراسم تھے اور پاکستان لانے کے لیے میں نے قانونی کارروائی میں مدد کی، انجو کی ماں سے میری بات چیت ہوئی اور انجو بھی چاہتیں تھی کہ وہ پاکستان آئے۔

نصراللہ نے کہا کہ مجھ سے نکاح کا عمل پورا کرنے کے لیے دستاویزات قانونی بنائیں تاکہ آنے جانے میں مشکل نہ ہو، انجو پر میرا کوئی زور زبردستی نہیں وہ اپنی مرضی سے آئی ہے، انجو نے خود کہا کہ وہ اسلام کی اسٹڈی کریں گی۔

انہوں نے کہا وہ 30 دن کے ویزے پر آئی ہے ملازمت کی وجہ سے وہ واپس جائے گی اور وہاں اپنی معاملات ٹھیک کرکے شادی کے لئے دوبار مستقیل پاکستان آئے گی۔

ادھر سوشل میڈیا پر انجو اور نصراللہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا مقامی لوگوں نے انجو کو خوش آمدید کہا ہے اور نصراللہ کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔

The post بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے، دیربالا پہنچنے والی بھارتی لڑکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fJXtYdM
Previous Post Next Post

Contact Form