شاہد افریدی کی بیٹی کی تقریب رخصتی میں بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز کی شرکت

  کراچی: سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں  کپتان بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز اور سابق کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جمعے کی شب ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق،  شان مسعود ، سرفراز احمد،  حسن علی، عامر جمال اور اعظم  خان ، سابق ٹیسٹ  کپتان معین خان،  وقار یونس، سعید انور، ارشد خان اور محمد اکرم  و دیگر بھی شامل تھے۔

تقریب میں  شاہد خان آفریدی کے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز فاسٹ بولر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آؤ بھگت کرتے رہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح ناصر نصیر سے ہوچکا تھا جبکہ رخصتی اب عمل میں آئی ہے۔

The post شاہد آفریدی کی بیٹی کی تقریب رخصتی میں بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/m5WAXhI
Previous Post Next Post

Contact Form