ڈی آئی جی پولیس شارق جمال پراسرار طور پر گھر میں انتقال کر گئے

ڈی ایچ اے میں ڈی آئی جی پولیس شارق جمال کا پراسرار طور پر اپنے گھر میں انتقال ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈی ایچ اے میں ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر اپنے گھر میں انتقال کر گئے، ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

شارق جمال کی لاش کو نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردیا گیا، پولیس افسران اور ڈی آئی جی کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچ گئے تاہم پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کرکے آئے شارق جمال نے گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کیا تھا اور وہ ان دنوں او ایس ڈی تھے۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے۔

 

The post ڈی آئی جی پولیس شارق جمال پراسرار طور پر گھر میں انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dksNoi0
Previous Post Next Post

Contact Form