نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار

لاہور: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا، ایسا عدم استحکام پی سی بی کے لیے اچھا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذکا اشرف بمقابلہ نجم سیٹھی؛ حلیف سیاسی جماعتوں کے درمیان میچ پڑگیا

انہوں نے لکھا کہ ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 21 جون کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہورہی ہے، اس سے پہلے وزیراعظم کی جانب سے نئے پی سی بی سربراہ کے لیے باقاعدہ دوافراد کی نامزدگی کا خط جاری کیا جانا ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنز خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے نامزد دو افراد میں سے کسی ایک کو نئے سربراہ کے طورپر چنیں گے۔

The post نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/50r6Xh9
Previous Post Next Post

Contact Form