کراچی: میئر ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نہ آنے پر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر گیارہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
مذکورہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے جاری کیا ۔ کراچی کے پارلیمانی لیڈر پر مشتمل 11 رکنی کمیٹی میں مبشر حسن کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ کمیٹی آج شام پانچ بجے تک تحقیقات کے بعد رپورٹ سندھ کے صدر کے حوالے کرے گی جس میں بتایا جائے گا کہ پی ٹی آئی کے یوسیز چیئرمین وائس چیئرمین ووٹ دینے کیوں نہیں پہنچے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کے مرتضٰی وہاب میئر کراچی منتخب
کمیٹی پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان،ارسلان گھمن، عطاء اللہ خان ، آفتاب جہانگیر ،فہیم خان، سعید آفریدی، راجا اظہر، ڈاکٹر شہاب امام، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کیلیے حافظ نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا تاہم چار روز قبل اس حوالے سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینز کا فارورڈ بلاک سامنے آیا تھا جس نے جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا۔
میئر کراچی کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے دوران 32 ارکان غیر حاضر رہے جن میں سے 31 کا تعلق پی ٹی آئی اور 1 کا ٹی ایل پی سے تھا جبکہ فردوس شمیم نقوی نے حاضر ہونے کے باوجود اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
جماعت اسلامی کے امیدوار نے ووٹنگ کے دوران ریٹرننگ افسر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حمایت کرنے والے یوسی چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندوں کو گھروں سے اٹھا کر سیف ہاؤسز میں رکھا گیا ہے، انہیں رہا کروا کے رائے شماری کا حق دیا جائے۔ ریٹرننگ افسر نے تحفظات کو سننے کے باوجود ووٹنگ کا عمل جاری رکھا اور پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کامیاب قرار پائے جبکہ ڈپٹی میئر کے عہدے پر بھی پی پی کے عبداللہ مراد کامیاب ہوئے۔
The post میئر کراچی انتخاب، پی ٹی آئی نے اراکین کی غیر حاضری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/a3evjAN