جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

صلالہ: بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرلیا۔

ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کرکے اسکور دو ایک کردیا۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم

آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی، پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ جونئیر ورلڈ کپ میں رسائی پانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

The post جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JMjdtvk
Previous Post Next Post

Contact Form