آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے۔ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہر ممکن طریقے سے اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں ہو سکتا ہے بعض امور کے سلسلے میں آپ کے شریک حیات کا ساتھ نہ دیں یا آپ کے خلاف منشاء کوئی بات کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

رہائش کا مسئلہ طے ہو سکتا ہے آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے۔ اپنے خیالات کو قابو میں رکھیں تاکہ کوئی نیا گل نہ کھل سکے اپنے دوستوں کی جانب سے ہوشیار رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کا داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے اِرگرد نظر رکھیں تاکہ کوئی مخالف آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔ محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نئی گاڑی خریدنے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے۔ کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بسلسلہ کاروبار کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

نیا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے تو آج کے دن ضرور کریں آج کا دن آپ سے تعاون کر سکتا ہے آج آپ کوئی بھی کام کریں بفضل خدا فائدہ ہو گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ تعلیم خصوصی دلچسپی لیں تاکہ امتحان میں توقع کے مطابق کامیابی حاصل ہو سکے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بعض اہم کام التواء کا شکار ضرور ہو سکتے ہیں مگر آپ پریشان مت ہوں حالات موافق ہو جائیں گے بعض جذباتی فیصلوں کی وجہ سے مخالفین کی قوتوں میں اضافہ ہو گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاست سے وابستہ افراد کے لئے زیادہ اچھا ٹائم نہیں ہے۔ وقت آپ کا ساتھ ہرگز نہ دے سکے گا اور آپ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے۔ پرانی کاروباری سکیم کامیاب ہو گی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RLHTOQi
Previous Post Next Post

Contact Form