بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کیخلاف کارروائی کا اغاز

نیودہلی:  خواتین  ریسلرز کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

پولیس کے مطابق برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن  کے صدر برج بھوشن سندھ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بھی ہیں۔

برج بھوشن سنگھ کے خلاف خواتین ریسلرز کئی ہفتے سے احتجاج کررہی تھیں۔ بعدازاں اپریل میں ریسلرز برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کے لیے نیودہلی میں  دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں جن پر ریاستی پولیس نے تشدد اور لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔

برج بھوشن سنگھ  کے خلاف عالمی ایونٹس میں تمغہ جیتنے والی ریسلرز ونیش پھوگٹ اور ساکشی ملک  کے علاوہ دیگر خواتین ریسلرز نے  جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

نیو دہلی پولیس  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا  ہے کہ تحقیقات کے بعد بھوشن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

برج بھوشن سنگھ اترپردیش اسمبلی کے رکن ہیں اور ایک عشرے سے زائد عرصے سے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ہیں۔ انہوں نے خواتین ریسلرز  کی جانب سے لگائے جانے والے  الزامات کی تردید کرتے  ہوئے انہیں پارلیمنٹ سے باہر کرنے  کی سازش قرار دیا تھا۔

 

The post بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کیخلاف کارروائی کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aU4IZDw
Previous Post Next Post

Contact Form