لیونل میسی ’’انٹر میامی‘‘ فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسٹار فٹبالر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے تاہم لیونل میسی نے پُر کشش آفر کو ٹھکراتے ہوئے امریکی فٹبال کب انٹر میامی جوائن کریں گے۔

میسی نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس جی سے جون میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد اگلے سیزن میں وہ انٹر میامی میں شامل ہوں گے اور یورپ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ ’’یہ سچ ہے کہ مجھے ایک اور یورپی ٹیم کی طرف سے پیشکشیں تھی لیکن اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں کیونکہ یورپ میں رہنے سے مراد بارسلونا جانے کا تھا‘‘۔

مزید پڑھیں: میسی الہلال، بارسلونا یا انٹر میامی کس کلب کی نمائندگی کریں گے؟

میڈیا رپورٹس میں متعدد بار خبریں سامنے آئیں تھی کہ میسی بارسلونا جانے کے خواہشمند ہیں تاہم کلب کی موجودہ مالی حالت وہ یہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش

واضح رہے کہ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے سال 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

The post لیونل میسی ’’انٹر میامی‘‘ فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sjRc8Ad
Previous Post Next Post

Contact Form