اولمپیئن ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  کراچی: پاکستان کے معمر ترین اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

14 دسمبر 1929 کو پیدا ہونے والے ہاکی کے کھلاڑی ظفر احمد خان 1964 ٹوکیو میں منعقدہ  کے سمر اولمپک میں شرکت کرنے والی  پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن  تھے اور پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرتے تھے۔

اولمپیئن ظفر احمد خان کی نماز جنازہ  اتوار بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی  جائے گی۔

دریں اثنا پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے اولمپیئن ظفر احمد خان کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  دعائے مغفرت کی ہے۔

The post اولمپیئن ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Eq2Gtr3
Previous Post Next Post

Contact Form