بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

 راولپنڈی: ضلع بنوں میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ  2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

The post بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4Bzd67Z
Previous Post Next Post

Contact Form