کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

  کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک بادل برسنے سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاٹھور، گڈاپ، اسٹیل ٹاؤن، ملیر اور بن قاسم ٹاؤن سمیت مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ صدر، سوک سینٹر، شارع فیصل اور کارساز سمیت اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ روز بلوچستان میں داخل ہوا جوکہ وسطی بالائی سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں؛ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان

کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی مغربی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی اضافے کے ساتھ 75 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MmueBbi
Previous Post Next Post

Contact Form