جب بات قبرستانوں تک پہنچ جائے تو مذاکرات نہیں ہوتے، فیصل واؤڈا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر فیصل واؤڈا نے چئیرمین عمران خان کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کے قیام کو بے وقت راگنی قرار دیتے کہا ہے کہ اب مذاکرات کا دروازہ بند اور مکمل لاک ہوچکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی میں مراد سعید کو شامل کیا ہے، آج سے مراد سعید کی جان مال کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کا کمیٹی میں نام شامل کرنا غلط ہے، مراد سعید یہ عمران خان کا فرنٹ مین تھا اور اُسے عمران خان نے چھپا رکھا ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ مراد سعید عمران خان کے بہت قریب تھا،ان کے کہنے پر کام کرتا تھا،ارشد شریف قتل کیس میں بھی اس کا نام ہے اور ارشد شریف کا لیب ٹاپ بھی مراد سعید کے پاس ہے، عمران خان کی تمام سیاست اس پر عملدرآمد کے مراد سعید عینی شاہد ہیں،اور بہت سی چیزوں کا رازدار اور ان پر عملدرآمد کرنے والا یہی شخص ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ اب بند ہوچکا اور تالے کی چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے کیونکہ جب بات قبرستانوں تک پہنچ جائے تو پھر بات چیت نہیں ہوتی۔

The post جب بات قبرستانوں تک پہنچ جائے تو مذاکرات نہیں ہوتے، فیصل واؤڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eacpTOn
Previous Post Next Post

Contact Form