آئی سی سی حکام پی سی بی کیساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے

لاہور میں موجود آئی سی سی اور پی سی بی حکام ایک بار پھر سرجوڑ کر بیٹھ گئے، فنانشل ماڈل، ورلڈکپ سمیت اہم امورز پر پیش رفت متوقع ہے۔

آئی سی سی اور پی سی بی حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قذافی اسٹیڈیم میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے اپنا موقف کھل کر بیان کیا تھا، آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بات چیت ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی تحفظات اور مطالبات کی روشنی میں آئی سی سی حکام اپنی تجاویز سامنے رکھیں گے۔آخر میں مشترکہ طور پر ایک اعلامیہ بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے اپنا دُکھڑا آئی سی سی کو سنا دیا

گزشتہ روز پاکستان نے ایشیاکپ، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات پر اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے بھارت جانے کے معاملہ پر پی سی بی اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلررائس آج رات کو دبئی واپس روانہ ہوجائیں گے۔

The post آئی سی سی حکام پی سی بی کیساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Uf08DZx
Previous Post Next Post

Contact Form