کراچی؛ گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

  کراچی: سرجانی میں گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق منگھو پیر تھانے میں تعینات اہل کار کی شناخت عظیم اقبال کے نام سے ہوئی، جو سادہ لباس میں موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ نامعلوم ملزمان ملزمان فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول سےکوئی اشیا چھینی نہیں گئیں۔ اہل کار کے پاس سے ایک 30 بور پستول، موبائل فون ،پرس ،نقد رقم اورموٹرسائیکل ملی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی مقتول اہل کار گزشتہ شب شادی کی تقریب میں گیاتھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول برآمد کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PKb6BTR
Previous Post Next Post

Contact Form