سوئٹزرلینڈ میں سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 3 ہلاک

سوئٹزرلینڈ کے مغربی حصے میں ایک سیاحتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

علاقائی پولیس نے تصدیق کی کہ ایک طیارہ زیورخ سے تقریباً 150 کلومیٹر مغرب میں نیوچیٹیل کے سوئس کینٹن میں فرانکوسوئس سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سیاحتی طیارہ کو حادثہ صبح 10:20 بجے نیوچیٹیل کے ایک گھنے اور جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنا قبل از وقت ہے تاہم امکان ہے کہ طیارے حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اور حادثے میں کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہیں اس بارے میں  جلد معلومات فراہم کی جائیں گی۔ آر این ٹی براڈکاسٹر نے رپورٹ کیا کہ ریسکیو سروسز اور پولیس ملبے کے مقام پر موجود ہیں، اور حکام نے حادثے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

The post سوئٹزرلینڈ میں سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 3 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/A4TKHMv
Previous Post Next Post

Contact Form