عمران خان نیب میں پیش،  190 ملین پاؤنڈز  کی غیر قانونی منتقلی پر  جواب طلب

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب میں پیش ہو گئے جہاں ان سے 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاؤنڈز کے برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں  نیب راولپنڈی پہنچے۔ قبل ازیں نیب آفس کے باہر اور اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

نیب کی جانب سے عمران خان کو آج نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں نیب ٹیم نے عمران خان کو 18 مئی کو طلب کیا تاہم وہ غیر حاضر رہے۔ آج عمران خان کے نیب راولپنڈی پہنچنے پر 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے آج سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے شامل تفتیش ہونے کا نوٹس کہا ہے، تاہم عمران خان کی اہلیہ کو آج پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری نہیں ہوا۔

The post عمران خان نیب میں پیش،  190 ملین پاؤنڈز  کی غیر قانونی منتقلی پر  جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LIxinDt
Previous Post Next Post

Contact Form