چیف جسٹس بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہو جائیں، مولانا فضل الرحمن

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جس طرح اپنے متنازعہ فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا ہے اور اس کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جس طرح کےبحران میں مبتلاکیا ہے اس کاواحدحل اب ان کا استعفا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ چیف جسٹس کو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفا دے دینا چاہیے۔

The post چیف جسٹس بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہو جائیں، مولانا فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9S7Jlkx
Previous Post Next Post

Contact Form