عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، نائب صدر فواد چوہدری اور سینیٹر ظفر علی کو نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی حکومتی وفد سے مذاکرات کر کے صورت حال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی اور پھر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی صرف الیکشن کے معاملے تک محدود رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔

مزید پڑھیں: حکومتی اتحاد کا وزیراعظم پر مکمل اظہار اعتماد، تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس ہوا، جس میں مذاکرات پارلیمنٹ کی حد تک کرنے اور اس کا آغاز جے یو آئی کی منظوری کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی جماعتوں کے اتحادی اجلاس میں بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور پارلیمنٹ کی سطح پر مذاکرات کرنے پر زور دیا گیا۔

The post عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/A2kpQt3
Previous Post Next Post

Contact Form