واشنگٹن: اقوام متحدہ نے پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے خبردار کردیا۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان، تاجکستان، عراق اور ترکیہ میں بھی رواں سال شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے باعث وہاں سیلابی صورت حال ہوگی۔
The post پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6IR12uQ