کراچی، 18 سالہ لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی

  کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک این، ڈی سی آفس کے قریب مکان نمبر A/413 میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ شیزا فاطمہ دختر وسیم الدین کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات اور ورثا کے بیان کے مطابق متوفیہ نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی، 18 سالہ لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jtOvw3P
Previous Post Next Post

Contact Form