لاہور قلندرز نے فتح کے ٹریک پر واپسی کی ٹھان لی

 کراچی: پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کا جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے راولپنڈی میں مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈنے اپنے 8 میں سے 6 میچز جیتے ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے یکساں 12،12 پوائنٹس ہیں، البتہ بہتر ریٹ نے قلندرز کو ٹاپ پوزیشن کا حقدار بنایا ہوا ہے۔

دونوں کا دوسرا مقابلہ آج راولپنڈی میں ہو رہا ہے، منگل کے روز پشاور زلمی کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاہین شاہ آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی،بولرز نے 207 رنز بنوا دیے جبکہ بیٹنگ میں حسین طلعت اور کپتان کے سوا کسی نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔

اس ناکامی نے ٹیم کو خواب غفلت سے جگا دیا اور اب ایک بار پھر بہتر کارکردگی کیلیے کمر کس لی ہے، شاہین کی اچھی فارم خوش آئند ہے، بولرز کو رنز روکنے پر توجہ دینا ہوگی، زلمی کیخلاف 4 کیچز ڈراپ کرنے والی ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری درکار ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے منگل کو ملتان سلطانز کے خلاف شاندار فتح حاصل کی، فہیم اشرف نے 206 کا ہدف عبور کرانے میں اہم کردار ادا کیا،کپتان شاداب خان عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ایڈیشن کا پہلا مقابلہ لاہور قلندرز نے 110 رنز کے بھاری مارجن سے جیتا تھا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اس بار ناکامی کا حساب چکتا کرنے کی کوشش ہوگی۔

The post لاہور قلندرز نے فتح کے ٹریک پر واپسی کی ٹھان لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QxfmPCs
Previous Post Next Post

Contact Form