اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عدالتی قانون میں اصلاحات کا بل منظور ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے ملاقات کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا استقبال مسلم لیگ ن کے صدر نے کیا۔
دونوں رہنماؤں کی بیٹھک میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں: عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
The post فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Iin0Kap