آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ تفریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج کل آپ نے مذہب میں دلچسپی لینا چھوڑ دی یہ اچھی بات تو نہیں بہتر ہے کسی بزرگان روحانی کے تعاون سے خیالات کی اصلاح کروا لیں تاکہ دنیا کیساتھ عاقبت بھی سنور سکے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی کاروباری معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں ۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کھانسی، نزلہ زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو پھر مخالفین کی جانب سے محتاط رہیں کوئی خفیہ دشمن خطرناک قسم کی سازش کر سکتا ہے جس کا ملازمت پر برا اثر پڑ سکتا ہے ۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں تو بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی حفاظت کریں ۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ نے ہمارے گزشتہ دئیے گئے اشاروں کو نہ سمجھا اور اپنے شریک حیات کو مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ آپ کو کئی اہم مواقع پر اچھے خاصے چانسز بھی مہیا ہوئے تھے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے اخراجات کو کم کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ فضول خرچی آپ کو دوسروں کا دست نگر بنا دے اپنے دماغ پر بھی قابو رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے یہ نہ ہو کہ یہ لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8BVoP9O
Previous Post Next Post

Contact Form