دو وہیل نے مل کر ایک ہی حملے میں 17 شارک کو مار ڈالا

جنوبی افریقہ: اورکا وہیل ایک شکاری وھیل کہلاتی ہے لیکن جنوبی افریقا میں دو وہیل نے مل کر ایک ہی حملے میں 17 شارک کو مار ڈالا ہے جو ایک غیرمعمولی واقعہ بھی ہے۔

جنوبی افریقا کے پانیوں میں وہیل کے ایک جوڑے پر ماہرین کی گہری نظر ہے جو تیز شکاری کہلاتے ہیں لیکن حال ہی میں حیرت انگیز طور پر دونوں نے مل کر دو گھنٹے میں 17 ’سیون گِل‘ شارک کو مارا ہے اور یہ واردات ایک چھوٹے سے علاقے میں کی ہے۔

دیکھا گیا کہ دونوں وہیل بار بار غوطہ لگا کر گہرائی میں گئیں اور یہ عمل دو گھنٹے تک برقرار رہا۔ اس کا مشاہدہ مرین ڈائنامکس کنزرویشن ٹرسٹ کے ماہرین نے کیا ہے۔ یہ واقعہ پرلی بیچ پر پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ سیون گل شارک کی لمبائی دس فیٹ تک ہوتی ہے لیکن اورکا نے اس جسامت کے باوجود انہیں مارڈالا ہے۔

نروہیلوں کا یہ جوڑا خوفناک شکاری قرار پا چکا ہے اور اس بار شکار ہونے والی تمام شارک کے جگر کھائے گئے تھے یا چھپائے گئے تھے۔ مرنے والی شارک کچھ دن بعد ساحل پر بھی آگئیں اور ان پر مزید غور جاری ہے۔ 2009 میں شکاری وہیلوں کو پہلی مرتبہ دیکھا گیا تھا اور سائنسداں مسلسل ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

The post دو وہیل نے مل کر ایک ہی حملے میں 17 شارک کو مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OVj1p9C
Previous Post Next Post

Contact Form