آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی ہے، جس کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

ای سی سی اجلاس میں گیس کے نرخ بڑھانے سے متعلق سمری میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے تجویز کیا گیا ہے۔

The post آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/o4psGtS
Previous Post Next Post

Contact Form