بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے

لاہور: بابر اعظم کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، محمد عامر وضاحتیں پیش کرنے لگے۔

پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باؤنڈریز جڑنے کے بعد ایک دفاعی شاٹ کھیلا تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف پھینکی، اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے کپتان کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کا بیان دے چکے تھے، گیند پھینکنے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، عامر

اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا،بہترین کارکردگی کیلیے بولرز میں جارحیت نظر آنا چاہیے،میں اس وقت دباؤ میں تھا،بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔

 

The post بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7jlEpIm
Previous Post Next Post

Contact Form