آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ حالات کا بنظر غور جائزہ لیکر قدم آگے بڑھائیے اپنی حسب عادت اگر جلد بازی کا مظاہرہ آپ نے کردیا تو پھر ایک بڑے نقصان کیلئے بھی خود کو تیار رکھ لیں گھریلو ماحول خاصا خوشگوار رہے گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

گزشتہ آپ نے اپنے دوستوں کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکا چند نئے دوست آپ کے قریب آسکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں البتہ آپ کے ہم نوالہ و ہم پیالہ دوست کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے لہٰذا محتاط رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بسلسلہ کاروبار دی ہوئی رقوم واپس مل سکتی ہیں اور آپ کا بنک بیلنس توقع سے زیادہ بڑھ سکتا ہے کوئی غیر ملکی سفر پیش آسکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی نہ لیں سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہمارے گزشتہ دئیے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ مستقبل میں آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے حتیٰ الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے ، امپورٹ ایکسپورٹ کرنیوالے حضرات بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاسی اور سماجی کارکن کیلئے محتاط رہنے کا وقت ہے سفر بہ شوق کریں کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی توقع ہے مزاج کی گرمی کو بھی کم کر دیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ و بچار کے بعد کوئی ڈیل پکی کریں گے تو فائدہ ہو گا بہ سلسلہ تعلیم کامیابی کا امکان ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ حالات زوال پذیر ہو سکتے ہیں ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

زنگ آلود صلاحیتوں کا حقیقی رنگ ابھر کر سامنے آسکتا ہے گویا نئی زندگی ملے گی آج کے دن کسی بھی قسم کا کاروباری معاہدہ ہرگز نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آ رہا ہے جیت آپ کی ہو گی اور یقینا ہوسکتی ہے اس کامیابی کے نشے میں آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/miLtx6e
Previous Post Next Post

Contact Form