آصف زرداری اچانک دبئی روانہ

  کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کراچی ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے بلاول ہاؤس سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری چند روز دبئی میں قیام کریں گے جہاں اُن کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ آصف علی زرداری کے دورے کی نوعیت کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

 

The post آصف زرداری اچانک دبئی روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8Nyzr65
Previous Post Next Post

Contact Form