خضدار میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈرائیورسمیت 2 اہلکار شہید

خضدار: جھالاوان کمپلیکس ایریا میں پولیس موبائل گاڑی پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں ڈرائیور سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ایس ایس پی اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ڈرائیور کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں پولیس موبائل گاڑی پر ہونے والے حملے کی مزمت کی اور کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

The post خضدار میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈرائیورسمیت 2 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TGQpBfK
Previous Post Next Post

Contact Form