درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی 100 فیصد کردی گئی

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مد میں 100 فیصد تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 100 فیصد تک ہو گی۔ سگارز پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈبہ پیک فوڈ آئٹمز، گوشت، پھلوں پر 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی جبکہ خشک میوہ جات، مچھلی، کوکونٹ پر 74 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی مدت 21 فروری 2023 کو ختم ہو رہی تھی جسے بڑھا کر 31 مارچ 2023 کر دیا گیا ہے۔

The post درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی 100 فیصد کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/lXqvebT
Previous Post Next Post

Contact Form