عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

 لاہور: عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلیے جمع ہوگئی۔

لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے۔

پی ٹی آئی کے رہنما زبیرنیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کا خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

The post عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/quTf7D9
Previous Post Next Post

Contact Form