شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار

انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ یعنی (سونے کی دھول) قرار دیدیا۔

کِرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے زور دیا کہ پاکستان کو چاہیے ہے کہ اپنے دونوں فارسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے ذریعے استعمال کرے تاکہ انجری کا کم سے کم خطرہ ہو، کیونکہ دونوں کرکٹرز گرین شرٹس کو تینوں فارمیٹس میں کامیابیاں دلوانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز

شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث طویل عرصے پر صحتیاب ہورہے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جبکہ نسیم شاہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: نظرانداز کرکٹرز کو امید کی کرن دکھائی دینے لگی

شاہین انجری کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

The post شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pwlEtI3
Previous Post Next Post

Contact Form