فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا دعویٰ

 لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے والوں کی گاڑیوں کی ویڈیوز بھی ٹوئٹر پر شئیر کردیں۔

تاہم اب تک پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

The post فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3C0ujgB
Previous Post Next Post

Contact Form